logo

ہمارے بارے میں

منہج سلف پر قرآن وحدیث کی تبلیغ واشاعت کی علمبردار - مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان

فالو کریں

پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کو خوش آمدید، پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم

جماعتی خبریں

پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کو خوش آمدید، پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم

featuredImage

امیرِ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان، قائدِ ملتِ سلفیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ نے پاکستان میں مملکتِ سعودی عرب کے نومقرر سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی حفظہ اللہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے تعلقات برادرانہ اخوت، باہمی اعتماد، مشترکہ اسلامی اقدار اور دیرینہ تعاون پر استوار ہیں۔ دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، اور یہ مضبوط تعلقات عالمِ اسلام میں مثالی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی حفظہ اللہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی، اقتصادی، تجارتی، تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ ان کی قیادت میں پاک سعودی تعلقات نئی جہت اختیار کریں گے اور باہمی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔

سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق محض سفارتی نہیں بلکہ اسلامی اخوت، اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ایک مضبوط رشتہ ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، خطے کے امن اور مشترکہ ترقی کے لیے دونوں ممالک کا باہمی تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے نومقرر سعودی سفیر کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ان کی خدمات کو دونوں برادر ممالک کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے، اور پاکستان و سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط، مستحکم اور دیرپا بنائے۔