logo

ہمارے بارے میں

منہج سلف پر قرآن وحدیث کی تبلیغ واشاعت کی علمبردار - مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان

فالو کریں

ٹانک منجی خیل پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم

جماعتی خبریں

ٹانک منجی خیل پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم

featuredImage

قائدِ ملتِ سلفیہ، امیرِ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ نے ضلع ٹانک کی منجی خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ، انسانیت دشمن اور امنِ پاکستان کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے بہادر افسران و اہلکار وطن کے امن و استحکام کے لیے روزانہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاظت اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ ان کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور قوم ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ نے شہداء کے درجات کی بلندی، کامل مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی بھی دعا کی۔ انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل، استقامت اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مزید مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔