logo

ہمارے بارے میں

منہج سلف پر قرآن وحدیث کی تبلیغ واشاعت کی علمبردار - مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان

فالو کریں

بلوچستان میں شعبان آپریشن کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین: سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم

جماعتی خبریں

بلوچستان میں شعبان آپریشن کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین: سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم

featuredImage

قائدِ ملتِ سلفیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ نے بلوچستان میں فتنۂ الخوارج کے خلاف جاری شعبان آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب اور پیشہ ورانہ کارروائیوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے دہشت گرد عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ بلوچستان میں فتنۂ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہماری سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور ریاست دشمن سرگرمیوں کے خلاف پوری قوم اپنی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کا امن اور استحکام ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افسران اور جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں۔

سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ہر اس اقدام کی حمایت کرتی ہے جو ملک میں امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اتحاد، یکجہتی اور قومی مفاد کے لیے دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد میں ریاستی اداروں کا ساتھ دے گی۔

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری مسلح افواج، سیکیورٹی فورسز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمی اہلکاروں کو شفائے کاملہ عطا کرے اور وطنِ عزیز پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔ آمین