
قائدِ ملتِ سلفیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ نے ریاستِ قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ قطر، شاہی خاندان اور برادر عوامِ قطر سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ اس غم کی گھڑی میں ہم حکومتِ قطر، شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی نیکیوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حکومتِ قطر، مرحوم کے اہلِ خانہ اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل، استقامت اور اجرِ عظیم عطا فرمائے، اور برادر اسلامی ملک قطر کو امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی سے ہمیشہ سرفراز رکھے۔ آمین